• news

پٹرول بحران پر نوازشریف کو اخلاقی جرأت دکھاکر مستعفی ہونا چاہئے: امین فہیم

عمرکوٹ (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی سے بے وفائی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں، پٹرول بحران پر وزیراعظم نوازشریف کو اخلاقی جرأت کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہئے تھا۔ سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات چوری چھپے نہیں کی۔ کئی مرتبہ وزیراعظم بننے کی پیشکش ٹھکرا چکا وہ عمر کوٹ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب پرویز مشرف اقتدار میں تھے انہوں نے سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا تو انہوں نے بے نظیر بھٹو کی اجازت سے پرویز مشرف سے ملاقات کی اور اس میں پرویز مشرف نے مجھے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے قائل کرنے کی کوشش کی۔ میں نے پرویز مشرف پر واضح کردیا کہ سندھ کے عوام کسی صورت میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے راضی نہیں ہونگے۔ سندھ میں مارشل لاء لگانے کے مطالبے پر مخدوم امین فہیم نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے مگر مارشل لاء کسی کی خواہشات پر نہیں لگا کرتے۔ آصف علی زرداری کی دوسری شادی کا علم نہیں مگر اسلام چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن