نیوکلیئر ڈیل، بھارت نے اگرچہ تحفظات دور کر دیئے مگر دیکھیں امریکی کمپنیاں جوہری بجلی گھر قائم کرتی ہیں یا نہیں: بی بی سی
واشنگٹن (بی بی سی) قومی سلامتی پر صدر اوباما کے نائب مشیر بین رہوڈز نے کہا کہ ہمارے خیال میں بھارتی حکومت نے ہمارے خدشات کا ازالہ کردیا ہے۔ اب کمپنیوں کو یہ فیصلہ کرنا ہوگاکہ وہ ان نئی یقین دہانیوں کے بعد یہاں کاروبار کرنا چاہتی ہیں یا نہیں۔ بی بی سی کے مطابق اگرچہ سول نیوکلیئر ڈیل پر اعلان کو بڑی پیش رفت مانا جا رہا ہے لیکن یہ کہنا شاید ابھی قبل از وقت ہوگا کہ بھارت میں اب امریکی کمپنیاں بے جھجھک جوہری بجلی گھر قائم کر سکیں گی۔