• news

حکومت کا ملک بھر میں 185 غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں اعلی تعلیم کے 185 غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انہیں پہلے مہلت دی جائے گی اور بعدازاں ان کو سیل کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی سے منطوری لئے بغیر پنجاب میں 113‘ سندھ میں 48‘ خیبر پی کے میں 12‘ اسلام آباد میں 9‘ بلوچستان میں 1 اور آزاد کشمیر میں 2 ادارے کام کررہے ہیں۔ ترجمان ہائیر ایجوکیشن کمشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں 170 غیرقانونی اداروں کی نشاندہی ہوئی تھی۔ ویب سائٹ پر 185 نکلی ہے۔ اداروں کو رجسٹریشن کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن