مشرف سعودی عرب گئے تو موجودہ حکومت کو معاف نہیں کرینگے: شہداء فائونڈیشن
اسلام آباد ( آئی این پی ) شہداء فائونڈیشن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرف کو شاہ عبداللہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت نہ دے۔اگر پرویزمشرف کو اجازت دی گئی تو ہزاروں شہدائے لال مسجد و جامعہ حفصہ کے لاکھوں ورثا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔