• news

اسلام سے خوف کی بنیاد پر مسلمانوں پر حملے کیے جارہے ہیں: جرمن مسلم کونسل

برلن (آن لائن ) جرمنی کی سینٹرل کونسل آف مسلمز نے کہا ہے کہ اسلام سے خوف اور مخالفت کی بنیاد پر جرمنی میں مسلمان خواتین اور مساجد کو روزانہ کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایسے رویے مزید نفرت کا سبب بن رہے ہیں۔ چئیرمین ایمن مازییک کا کہنا ہے کہ اسلام مخالف تحریک پیگیڈا کی مقبولیت میں اضافے کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے۔ پیگیڈا تحریک ہر پیر کو خاص طور مشرقی شہر ڈریسڈن میں اپنی ریلی کا اہتمام کرتی ہے۔ خاص طور پر سکارف پہننے والی مسلمان خواتین اور اماموں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن