نائیجریا: بوکوحرام کا قصبے پر قبضہ، درجنوں افراد ہلاک‘ 190 مغوی کو رہا
میدو گوری (اے ایف پی) بوکوحرام نے نائیجریا میں قصبے مون گونو پر قبضہ کر لیا۔ لڑائی کی بھی اطلاعات موصول ہو گئی ہیں۔ کیری نے کہا بوکوحرام کے خلاف اقدمات کے لئے مزید تعاون پر تیار ہیں۔ ادھر شمال مشرقی نائیجریا میں بوکوحرام کے حملوں میں درجنوں افراد مارے گئے۔ فوج نے میرو گوری کو جانے والی سڑک بند کر دی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کیری نے کہا جو تشدد بھڑکائے گا اسے امریکہ کا ویزا نہیں دیں گے۔ بوکو حرام نے مغویوں میں سے 190 مغویوں کو رہا کر دیا