نیو یارک: صحافی امیر محمد خان کے اعزاز میں عشائیہ ’’پاک امریکن فارن جرنلسٹس ایسوسی ایشن‘‘ کا قیام، محسن ظہیر صدر منتخب
نیو یارک (نمائندہ خصوصی) نیویارک میں جدہ میں نمائندہ وقت اور چیئرمین پاکستان جرنلسٹس فورم امیر محمد خان کے اعزاز میں صحافیوں نے عشائیہ دیا۔ پاکستانی صحافیوں نے ’’پاک امریکن فارن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کیا۔ مہمان خصوصی امیر محمد خان نے صحافیوں کے اتحاد کو سراہا۔ شرکاء نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اور دہشتگردی کے خلاف حکومت اور فوج کے اقدامات کی حمایت کی۔ ’’صدائے پاکستان‘‘ کے محسن ظہیر کو صدر اور وائس آف امریکہ کے سینئر صحافی کو ’’پی اے ایف جے اے‘‘ کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ سینئر صحافیوں آفاق خیالی، فائق صدیقی، ایم فرخ، معیز صدیقی، آفاق فاروقی، مجیب لودھی، اسفر امام اور دیگر نے استقبالیہ میں شرکت کی۔ شرکا نے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔