لیبیا میں ہوٹل سے ڈپٹی وزیر خارجہ محسن الصغیراغوا
بن غازی (رائٹرز) لیبیا کے ڈپٹی وزیر خارجہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ وزیر داخلہ عمر الزنکی نے میڈیا کو بتایا نامعلوم مسلح افراد بائدہ شہر میں اس ہوٹل پر پہنچے جہاں محسن الصغیر قیام پیر تھے جیسے ہی وہ باہر نکلے تو وہ انہیں اٹھا کر لے گئے۔ فوری طور پر کوئی مطالبہ پیش نہیں کیا گیا۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔