نیوزی لینڈ پریذیڈنٹ الیون نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) دورہ نیوزی لینڈ میں شامل وارم اپ میچ میں مصباح الحق کی سنچری بھی پاکستان کے کام نہ آسکی، پریذیڈنٹ الیون نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ لنکن میں کھیلے گئے پچاس اوورز کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے پریذیڈنٹ الیون کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان مصباح الحق نے107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عمر اکمل 68 رنز بناسکے۔احمد شہزاد 37 اور وہاب ریاض نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد حفیظ دو‘یونس خان ایک‘صہیب مقصود 15‘ سرفراز احمدانیس‘شاہد آفریدی صفر‘احسان عادل اکیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ پاکستان ٹیم49.3اوورز میں 313 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔جیمیسن، وین بیک اور ہکس نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص بائولنگ کی وجہ سے پریذیڈنٹ الیون نے ہدف باآسانی چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔سیفرٹ115 اور نکولس نے104 رنز سکور کیے۔ احسان عادل نے اکیاسی رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سہیل خان نے چھیاسٹھ رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔وہاب ریاض اکسٹھ‘شاہد آفریدی بیالیس‘احمد شہزاد تینتالیس اور یونس خان سترہ رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ پاکستان ٹیم دوسرا وارم اپ میچ کل کھیلے گی۔