آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں کارلٹن سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گی
سڈنی (این این آئی) کارلٹن سہ ون ڈے کرکٹ سیریز کا پانچواں میچ 26 جنوری کو آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ کارلٹن سہ ون ڈے کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا سمیت انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ چھٹا میچ 30 جنوری کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہوگا ، فائنل یکم فروری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔