اوباما سے ملاقات، مودی نے اپنے نام کی دھاریوں والا سوٹ پہنا، سوشل میڈیا پر تمسخر اڑایا گیا
نئی دہلی (بی بی سی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر اوباما سے ملنے کے لئے خصوصی سوٹ پہنا جس پر ان کے نام کی دھاریاں پڑی ہوئی تھیں۔ دور سے دیکھنے پر نریندر مودی کا سوٹ عام نیلے رنگ کا دھاری دار سوٹ لگ رہا تھا۔ مگر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے باریک بینی سے لئے گئے جائزے کے بعد پتہ چلا کہ اِن دھاریوں میں وزیراعظم کا نام انگریزی میں لکھا ہوا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ کے مطابق نریندر مودی کی تصویر صدر اوباما سے ملتے ہوئے لی گئی۔ اس طرز کا سوٹ پہننے والے وہ پہلے رہنما نہیں بلکہ اس سے قبل سابق مصری صدر حسنی مبارک کو مارچ 2011 میں اسی طرح کا سوٹ پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک صاحب نے اسے ’خود پسندی کی انتہا‘ اور ایک نے اسے ’نرگسیت کی انتہا‘ قرار دیا ہے۔ اوباما نے نریندر مودی کو جام ٹوسٹ کرتے ہوئے ’سٹائل آئیکون‘ قرار دیا۔
مودی سوٹ