• news

دوسرا پریکٹس میچ، پاکستان نوزی لینڈ پریذیڈنٹ الیون ٓج مدمقابل

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ پریذیڈنٹ الیون کے درمیان دوسرا پریکٹس میچ آج کھیلا جائیگا۔ پہلے میچ میں قومی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہوٹل میں آسیب کے سائے پڑ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حارث سہیل ہوٹل کے اپنے کمرے میں سو رہے تھے کہ کسی نے انہیں جھنجوڑ کر اٹھا دیا۔ دیکھا تو کمرے میں کوئی نہ تھا۔ قومی کرکٹر خوفزدہ ہو گئے اور ٹیم مینجمنٹ کو واقعہ سے آگاہ کیا۔ حارث کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے باعث وہ پہلا پریکٹس میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ ان کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا اور آرام کی غرض سے ان کو میچ نہیں کھلایا گیا۔ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کے مطابق حارث کی طبیعت اب کافی بہتر ہے اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ان کا ہوٹل میں کمرہ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور وہ اب پُراطمینان ہیں۔ ساتھی کھلاڑیوں نے بھی انہیں تسلی دی ہے۔ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ ہوٹل انتظامیہ سے اس سلسلہ میں بات کی گئی تو انہوں نے جواب دیا کہ حارث سہیل ضرور کوئی ڈراؤنا خواب دیکھتے ہوئے ڈر گئے ہیں۔ ان کے ہوٹل میں ان کا کمرہ تبدیل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی اہلکار بھی نظر رکھیں گے۔ انہوں نے قومی کرکٹرز کو تسلی دی کہ ہوٹل میں کوئی آسیب نہیں اور گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ وہ بلاخوف و خطر قیام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن