غربت! چاچا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکے گا
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)دُنیائے کرکٹ کے میدانوں میں قومی پرچم لہرانے والا چاچاٹی 20غربت اور تنگدستی کے باعث کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکے گا۔ا نکل ٹی 20کی بیٹیوں کا کہنا ہے کہ اگر اُن کے پاس پیسے ہوتے تو وہ اُن کے والد کو آسڑیلیا ضرور بھجواتیںجبکہ چاچا ٹی ٹونٹی کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت بہت سے ممالک نے ورلڈکپ 2015میں شرکت کی دعوت دی لیکن میں کبھی ان ممالک کو پاکستان پر ترجیح نہیں دے سکتا۔ محمد زمان المعروف انکل ٹی ٹونٹی کا تعلق حافظ آباد کے گائوں کولو تارڑ سے ہے ۔