نارتھمٹن شائر نے شاہد آفریدی کو سائن کر لیا
لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کی کاؤنٹی نارتھمٹن شائر نے پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے سائن کیا ہے۔ نارتھمٹن شائر کے کوچ ڈیوڈ رپلے نے بتایا کہ شاہد آفریدی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ہم نے صحیح وقت پر ان سے اس حوالے سے مذاکرات کیے ہیں۔ شاہد آفریدی 15 مئی کو نارتھمٹن شائر کو جوائن کریں گے۔