مشرف کو 48 سے 72 گھنٹے کیلئے سعودی عرب بھجوانے کی تیاری مکمل، ذرائع
لاہور (فرخ سعید خواجہ) سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو 48 سے 72 گھنٹے کے لئے سعودی عرب بھجوائے جانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پرویز مشرف کو سعودی عرب جانے کی اجازت دئیے جانے کے لئے سعودی حکام نے سفارش کی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں جنرل پرویز مشرف سعودی عرب چلے جائیں گے۔ دریں اثنا جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال بگٹی نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے کہا پرویز مشرف قومی مجرم ہیں ان کو بیرون ملک بھجوانے کا حکومتی اقدام نامناسب ہو گا۔ انہوں نے کہا بیماری کا ڈرامہ کرنے والے پرویز مشرف اب سعودی عرب کا سفر کس طرح کریں گے۔
تیاری مکمل