• news

کراچی : پولیو ٹیم پر فائرنگ کانسٹیبل جاں بحق جوئے کے اڈے پر بم حملہ نوجوان ہلاک

کراچی (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں پیر کے روز موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار شاہ منیر جاں بحق جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔ تاہم حملے کے باوجود علاقے میں ویکسین مہم جاری رہی اس سے قبل اورنگی ٹاﺅن میں 19 جنوری کوفائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار تبسم علی کوشدید زخمی کردیا گیا تھا جو پولیو ورکرز کی حفاظت پر مامور تھا۔ دریں اثنا ریس کورس کے علاقے میں ایک ریسٹ ہاﺅس سے امیر نامی شخص کی نعش برآمد ہوئی یہ شخص ایک خاتون کے ساتھ آ کر ریسٹ ہاﺅس میں ٹھہرا تھا خاتون غائب ہو گئی پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی۔ علاوہ ازیں ملیر کے علاقے دا¶د گوٹھ میں گینگسٹر اکبر ملیری گروپ کے افراد نے بابا لاڈلا کے جوئے کے اڈے پر دستی بم سے حملہ کر دیا دھماکے سے ایک شخص ہلاک 15 شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا علاوہ ازیں فیڈرل بی ایریا میں فیکٹری کے سپروائزر سلیم الدین کو بھتہ نہ دینے گولیاں مار کر قتل کرنیوالے بھتہ خور عبدالرحیم کو گرفتار کر لیا ملزم نے صحافیوں کو پولیس حراست میں بتایا کہ اسے سیاسی جماعت کے یونٹ انچارج انوار احمد نے فیکٹری سپروائزر سے 2 ہزار روپے بھتہ لانے کیلئے بھیجا، سپروائزر سلیم الدین کے بہانے بنانے اور فون پر اسے قتل کرنے کا حکم ملنے کے بعد گولیاں ماریں۔ دوسری طرف انسداد پولیو مہم جاری ہونے کے باعث کراچی میں 3 روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ۔
کراچی پولیو ٹیم



ای پیپر-دی نیشن