• news

وفاقی وزیر مذہبی امور کیلئے جدہ جانے والی پرواز میں ایک گھنٹہ تاخیر، مسافروں کے نعرے، سردار یوسف کی معافی، ایم ڈی پی آئی اے سے احتجاج کی ہدایت

اسلام آباد (آئی این پی+ آن لائن) پی آئی اے کی اسلام آباد سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 741 اس وقت تاخیر کا شکار ہو گئی۔ جب وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف مقررہ وقت پر ائرپورٹ نہ پہنچ سکے‘ انتظار کی کوفت میں مبتلا مسافروں نے ائرپورٹ پر احتجاج کیا اور ائرپورٹ لا¶نج کے گیٹ پر وی آئی پی کلچر اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ سردار یوسف ائرپورٹ پہنچے تو انہوں نے معاملے کی نزاکت کا اندازہ کرتے ہوئے مسافروں سے معافی مانگی جس کے بعد مسافر جہاز میں سوار ہوئے اور پرواز تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے جدہ روانہ ہوئی۔ آن لائن کے مطابق پاکستان ائر لائن نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو چکرا کر رکھ دیا، سعودی عرب جانیوالی پرواز پکڑنے کےلئے سردار محمد یوسف کی دوڑیں لگ گئیں۔ باوثوق ذرائع نے بتایا وفاقی وزیر کا پروٹوکول عملہ 7 بجے راول لاﺅنج پہنچ گیا ۔ 7:30 بجے عملہ کو پی آئی اے کے مبشر نامی سینئر اہلکار نے آگاہ کیا فلائٹ مقررہ وقت سے 2گھنٹے سے زائد ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث 8:50 پر جانیوالی پرواز اب 11بجکر 45منٹ پرروانہ ہوگی لیکن دوسری جانب 8:30 بجے پرواز کی روانگی کا اعلان کردیاگیا تو وزارت مذہبی امور کا عملہ حیران ہوگیا انہوںنے فی الفور سردار محمد یوسف کو آگاہ کیا اور وہ 9 بجکر 15منٹ پر ائرپورٹ پر پہنچے اور اس غلط بیانی پر پی آئی اے عملہ سے احتجاج کیا ۔ وفاقی وزیر نے فی الفوروزارت مذہبی امور کو ایم ڈی پی آئی اے کے نام احتجاجی مراسلہ لکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ راول لاﺅنج میں متعین سٹاف کی بھی سخت سرزنش کی۔ صباح نیوز کے مطابق مسافروں نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے۔
پرواز/ تاخیر

ای پیپر-دی نیشن