• news

جرمن، فرانسیسی سفارتخانوں پر حملوں ‘ائرپورٹس پر دہشت گردی کا خطرہ سکیورٹی سخت کردی گئی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) جرمن اور فرانسیسی سفارتخانوںپر حملوں کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ حساس اداروں نے وزارت داخلہ کو حملوں کے منصوبے سے آگاہ کردیا۔ صوبوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری طرف انٹیلی جنس رپورٹ میں ائرپورٹ سکیورٹی کے حوالے سے خدشات اور حملے کے خطرے کے سبب ملک بھر کے تمام اہم ائرپورٹس کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک سکیورٹی آفیشل نے بتایا کہ رپورٹس ملی تھیں کہ دہشت گرد کسی اہم ائرپورٹ پر حملہ کرسکتے ہیں جس کے بعد ائرپورٹس پر جاری ہائی الرٹ کو ریڈ الرٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اطراف کے علاقوں میں اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کردئیے گئے اور ایلیٹ فورسز کے اہلکار گشت کرنے کے ساتھ ساتھ اہم عمارتوں پر بھی کھڑے کردئیے گئے ہیں۔ بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر موجود اےک سینےئر آفیشل نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ائرپورٹ میں داخل ہونے والے ہر شخص کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے۔
ریڈالرٹ

ای پیپر-دی نیشن