چینی صدر کے دورے کا ایجنڈا طے کرنے وزیر خارجہ 13 فروری کو آئیں گے
اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تفصیلات طے کرنے کے لئے چین کے وزیر خارجہ تیرہ فروری کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جبکہ چین کے صدر کی فروری کے آخری ہفتہ یا مارچ کے پہلے ہفتہ میں پاکستان آمد متوقع ہے۔ چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت کے دورہ پاکستان کی تفصیلات اس وقت سامنے آئی ہیں جب امریکی صدر بارک اوباما بھارت کا اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا دورے کا بنیادی مقصد صدر ژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے ایجنڈے سمیت تیاریوں میں حصہ لینا ہے۔