• news

کالعدم تنظیموں پر پابندی زیر غور ہے، صنعتوں کو لوڈشیڈنگ فری کیا جائیگا: پرویز رشید

اسلام آباد (وقت نیوز) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے وقت نیوز کے پروگرام ’’اپنا اپنا گریبان‘‘ میں انٹرویو میں کہا ہے پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے پاکستان کی صورتحال ایک تسلسل کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے شہروں میں 6 اور دیہاتوں میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر صنعتوں کو لوڈشیڈنگ سے فری کیا جائے گا۔ کے الیکٹرک نے اپنی ساڑھے 600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنی تھی نئے معاہدے پر عمل کرایا جائے گا۔ بیس دن کے تیل کا ذخیرہ رکھنا اوگرا کی ذمہ داری ہے۔ پٹرول بحران کا ذمہ دار وزیر نہیں اوگرا ہے۔ پٹرول کی صورتحال پر نظر رکھنا ڈپٹی سیکرٹری کا کام ہے۔ میری ذاتی خواہش پر او آئی سی کا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی منتخب حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ آرمی چیف کا دورہ چین اور اوباما کا دورہ بھارت ایک اتفاق ہے۔ دیامیر بھاشا ڈیم پر امریکہ کا بھارت کی بات نہ ماننا ہماری کامیابی ہے۔ خارجہ پالیسی سے متعلق شکوک و شبہات پیدا نہ کئے جائیں۔ کالعدم تنظیموں پر پابندی کا معاملہ زیر غور ہے۔

ای پیپر-دی نیشن