• news

جاوید ہاشمی کا انکار، سابق لیگی رکن قومی اسمبلی حاجی بوٹا اور رانا نورالحسن کے بیٹوں کا سینٹ الیکشن لڑنے کا اعلان

ملتان (آئی این پی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا سینٹ کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کے اعلان پر مسلم لیگ ن کے متوالے میدان میں آگئے سابق رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن کے سینئر بزرگ رہنما حاجی محمد بوٹا مرحوم کے صاحبزادے حاجی ارشد بوٹا نے سینٹ کیلئے انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا، حاجی ارشد بوٹا نے کہا ہے کہ اگر وہ سینیٹر منتخب ہو گئے تو پارٹی قواعد و ضوابط اور منشور کے مطابق ملک و قوم کی بقا کیلئے اپنا کردا رادا کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رانا نورالحسن مرحوم کے صاحبزادے سٹی صدر رانا شاہدالحسن بھی سینیٹر کا خواب دیکھتے ہوئے میدان میں آگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن