وزارت داخلہ نے کشمیر و گلگت بلتستان سمیت صوبوں کو کالعدم تنظیموں کی فہرست بھجوا دی
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو بشمول کشمیر و گلگت بلتستان میں کالعدم تنظیموں کی فہرست بھجوا دی ہے تاہم صوبوں کو کہا گیا ہے کہ وہ مزید جماعتیں جو دہشت گردی میں ملوث ہیں انکی فہرست بھجوائیں تاکہ انکو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ کالعدم تنظیموں کی فہرست کے مطابق ان میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، جئے سندھ متحدہ محاذ، یونائیٹڈ بلوچ آرمی، بلوچ سٹوڈنٹ، امر بالمعروف حاجی نامدارگروپ، تحریک طالبان باجوڑ، 313 بریگیڈ اسلامک جہاد یونین، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ، عبداللہ اعظم بریگیڈ، طارق گدیر گروپ، تحریک طالبان مہمند، تحریک طالبان سوات، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہ ای حرکت، جیش اسلام ، اسلام مجاہدین، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، بلوچستان ریپلکن پارٹی آزاد، بلوچستان وجہ لبریشن آرمی، تحفظ حدود اللہ، تحریک نفاذ امن، بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تنظیم اہلسنت و الجماعت گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹ آرگنائزیشن گلگت بلتستان ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، رابطہ ٹرسٹ، الحرمین فائونڈیشن، اہلسنت و الجماعت، پیپلز امن کمیٹی لیاری کراچی، تنظیم نوجوانان سنت گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن فرنٹ، بلوچستان ریپبلکن آرمی، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان ، تحریک نفاذ شریعت محمدی، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، خدام اسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جماعت انصار، جماعت الفرقان ، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، اسلامک سٹوڈنٹ موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلام، انصار اسلام، حاجی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، ولی الرحمان مسعود سائوتھ وزیر ستان شامل ہیں۔