• news

آئی ایم ایف سے 55کروڑ ڈالر کی چھٹی قسط کیلئے مذاکرات آج دبئی میں ہوں گے

دبئی (آئی این پی) آئی ایم ایف سے قرضے کی 55کروڑ ڈالر کی چھٹی قسط کے حصول کیلئے وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے مابین رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی (ستمبر تا دسمبر) کے دوران معاشی کارکردگی کے جائزہ مذاکرات (آج) منگل کو دبئی میںشروع ہوں گے۔ مذاکرات میں حصہ لینے کیلئے وزارت خزانہ‘ پانی وبجلی‘ پٹرولیم کے حکام پر مشتمل وفد پیر کو دبئی پہنچ گیا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے چھٹی قسط کے حصول کیلئے 15 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر سمیت دیگر تمام معاشی اہداف حاصل کر لئے ہیں۔ مذاکرات کا ابتدائی دور تکنیکی سطح کا ہو گا، جس میں وزارت خزانہ ، وزارت پانی و بجلی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شرکت کریں گے، دوسرا دور یعنی پالیسی مذاکرات فروری کے پہلے ہفتہ میں شروع ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن