• news

ذکی الرحمٰن لکھوی کو نظربندی کیخلاف نئی درخواست دائر کرنیکی اجازت

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو نظربندی کے خلاف نئی درخواست دائر کرنے کی اجازت دے دی۔ وفاق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ذکی الرحمن نے اپنی نظر بندی کے جس نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے اس کی مدت ختم ہو چکی ہے اس لئے درخواست غیر موثر ہے اسے خارج کردیا جائے۔ ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی میں 30 دن کی مزید توسیع کا نیا حکم جاری کردیا ہے عدالت یہ معاملہ نمٹانے کے بجائے اسے التوا میں رکھتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی اجازت دے۔

ای پیپر-دی نیشن