• news

بینظیر قتل کیس، استغاثہ کے تین گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرلی گئیں

راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے پیر کو سانحہ لیاقت باغ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے تین گواہوں سرجن ڈاکٹر اورنگ زیب، ایڈیا لوجسٹ ڈاکٹر ناصرخان اور لیڈی ڈاکٹر ثمرہ ایوب کی شہادتیں قلمبند کیں،لیڈی ڈاکٹر نے بے نظیر بھٹو کے زخموں کی میڈیکل لیگل رپورٹ تیار کی تھی۔جیل ٹرائل کے دوران ضمانت پر رہادو پولیس آفیسر مسعود عزیز،خرم شہزاد اور دیگر ملزمان اعتزاز،عبدالرشید،شیر زمان،رفاقت،حسین گل عدالت میں حاضر تھے ایف آئی اے کے سپیشل چیک پراسیکیوٹر چودھری محمد اظہر اور رحیل چغتائی راجہ محمد جواد پیش ہوئے۔آج منگل کو مزید چار گواہوں کو سمن طلبی جاری کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن