• news

کوئٹہ، کوئلہ کان کے 2 مغوی رہا کرا لئے گئے نصیر آباد میں بارودی مواد برآمد

کوئٹہ+ نصیر آباد (نوائے وقت نیوز+ ایجنسیاں) سورینج سے اغوا کئے گئے کوئلہ کان کے 2 مغوی رہا کرا لئے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دو روز قبل 7 افراد کو اغوا کیا گیا تھا۔ لیویز فورسز نے کارروائی کر کے 2 افراد کو رہا کروالیا جبکہ باقیوں کی رہائی کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے۔ ادھر بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں شعیب چیک پوسٹ کے قریب سے 3 کلو وزنی بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ علاقے کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ تاہم فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔  ادھر بولان کے علاقے میں لیویز نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بم ناکارہ بنادیا۔ منگل کو بولان کے علاقے دوپاسی پل کے قریب نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے سڑک کے کنارے بم نصب کررکھا تھا لیویز نے خفیہ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل کے عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ادھر ضلع بولان  کے علاقے بالانا ڈی میں دیرینہ دشمنی  پر فائرنگ سے  باپ بیٹا  ہلاک ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن