مشرف بار بار طلبی کے باوجود میڈیکل بورڈ میں پیش نہیں ہوئے، محکمہ صحت کا بلوچستان حکومت کو خط
کراچی (نوائے وقت نیوز)سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل بورڈ کے سامنے عدم پیشی سے متعلق محکمہ صحت نے بلوچستان حکومت کو آگاہ کر دیا۔ بلوچستان حکومت کی درخواست پر محکمہ نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔میڈیکل بورڈ کی جانب سے بھیجے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ بار بار طلب کرنے کے باوجود پرویز مشرف میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ اکبر بگٹی کیس میں پیش نہ ہونے پر بلوچستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر محکمہ صحت سندھ نے 12رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو بھی بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے۔