پاکستان اور آئی ایم ایف میں قرضہ پروگرام کے جائزہ کیلئے مذاکرات شروع
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضہ پروگرام کے تحت جائزہ کیلئے دوبئی میں مذاکرات شروع ہو گئے۔ مذاکرات کا سلسلہ 5 فروری تک جاری رہیگا جبکہ وفاقی وزیر خزانہ آئندہ کے ابتدائی ایام میں پالیسی نوعیت کے مذاکرات کے لئے دوبئی جائیں گے۔ آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ ابتدائی نوعیت کی بات چیت میں سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کر رہے ہیں۔