پنجاب کی ضلعی انتظامیہ نے حلقہ بندیوں کیلئے درکار ریکارڈ الیکشن کمشن کو بھیجنا شروع کردیا
لاہور (خبرنگار) صوبے کی ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کمشن کو حلقہ بندیوں کیلئے درکار ریکارڈ بھجوانا شروع کردیا۔ الیکشن کمشن نے ہر ضلع کی انتظامیہ سے ضلع کونسلوں، میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کمیٹیوں، یونین کونسلوں کی حدود، حد بندی کے تعین، آبادی اور نقشہ جات مانگے تھے۔ ان ریکارڈ کی بنیاد پر الیکشن کمشن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں کریگا۔ حلقہ بندیوں کا کام تمام 36 اضلاع کا ریکارڈ ملنے کے بعد شروع کیا جائیگا۔