• news

لاکھڑا کول پاور پلانٹ میں 85 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی: جاپانی سفیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے دورئہ جاپان میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جاپانی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گی۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ لاکھڑا کول پاور پلانٹ میں 85 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ جاپانی وزیراعظم دورئہ پاکستان کی دعوت پر غور کررہے ہیں۔ پاکستان اور جاپان آج 2 معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ ان میں لاہور میں واٹر سپلائی سسٹم میں توانائی کی بچت کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن