امریکہ کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں رہا: غفوری حیدری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے پوسٹل سروسز و جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا عبدالغفو حیدری نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں رہا‘ پاکستان یک طرفہ دوستی کے نعروں کے ساتھ اپنا نقصان کر رہا ہے‘ قومی ایکشن پلان پر جے یو آئی اپنے موقف پر قائم ہے‘ جلدبازی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کریگی‘ حکومت ہمارا موقف سنے اگر ہماری دلیل ٹھیک ہے تو 22ویں ترمیم لائی جائے‘ دہشت گردوں کی تعریف میں مذہبی جماعتوں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے‘ تیل بحران کے زمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہونی چاہیے‘ بیوروکریسی ذمہ دار ہے یا حکومت تحقیق کے بعد فیصلہ عوام کو سنایا جائے۔ وہ منگل کی رات جامعہ اسلامیہ راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر صحا فیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔