گوادر پورٹ اہم ترین ہے ، چینی کمپنیوں کا دائرہ کار بڑھایا جائے : ماہرین اقتصادیات
لاہور( کامرس رپورٹر) گوادر پورٹ کے منصوبے کو پاکستان کی اقتصادی ترقی کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے اسلامک انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر میاں محمد اکرم نے کہا ہے کہ اگر گوادر پورٹ کو پوری طرح آپریشنل کر دیا جائے اور اس کو ملک کے مختلف علاقوں سے سٹرک کے راستے منسلک کر دیا جائے تو یہ خطے کی ایک انتہائی مصروف بندر گاہ بن جائے گی ۔ اگر دبئی پورٹ مصروف ترین بندر گاہ ہے لیکن وہ گہرے پانی میں نہیں اس لئے گوادر پورٹ آپریشنل ہونے کے بعد جہاز دبئی کی بجائے گوادر پورٹ کو استعمال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ گوادر پورٹ کا انتظام چینی کمپنی کو دیا گیا ہے لیکن اسکا دائرہ کار بہت محدود ہے اس کا دائرہ کار بھی وسیع کرنے کی ضرورت ہے ۔