جونیئر ایشین ٹینس ٹائٹل جیتنے پر ماہین آفتاب کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی مبارکباد
لاہور(نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ٹینس پلیئر ماہین آفتاب نے ویتنام میں آئی ٹی ایف انڈر 14 جونیئر ایشین ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں سری لنکن حریف کو شکست دیکر 2015ءکا پہلا اور بین الاقوامی سطح پر کیرئیر کا پہلا ٹائٹل جیت لیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان، پیٹرن سید دلاور عباس، سیکرٹری محمد خالد رحمانی اور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین نے ماہین آفتاب کومبارکباد دی ہے۔
ماہین آفتاب کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ملکی ٹینس کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کامیابی پر ماہین آفتاب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹینس سٹار پاکستان کا مستقبل ہیں۔