• news

پنجاب میں 31 مارچ کو 50 روپے فی کلو سی این جی میسر ہو گی: شاہد خاقان

 اسلام آباد(آن لائن) پنجاب کے لوگوں کو 31 مارچ کو 50روپے فی کلو سی این جی میسر ہوگی۔ وزارت پٹرولیم اور سی این جی ایسوسی ایشن کے مابین معاملات آخری مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ سی این جی پٹرول کی قیمت سے 30فیصد سستی میسر ہوگی۔ سی این جی ایسوسی ایشن 150 کیوبک فٹ ایل این جی امپورٹ کرے گی حکومت نے اس پر جی ایس ٹی کی شرح 5 فیصد اور جی آئی ڈی زیرو فیصد رکھنے کی یقین دہانی کرادی ۔ اس بات کا انکشاف وزیر پٹرلیم شاہد خاقان عباسی اور سی این جی ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ شاہد خاقان نے کہا کہ مقامی گیس سی این جی سیکٹر کو نہیں ملے گی۔ سی این جی پمپس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ نئے سی این جی سٹیشن قائم کرنے کی اجازت ہوگی۔
سستی گیس




ای پیپر-دی نیشن