بھارت کیساتھ ڈیل پر اعتراض نہیں امریکہ ہمارے ساتھ بھی نیوکلیئر معاہدہ کرے: یوسف رضا گیلانی
پشاور+ اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ ایجنسیاں) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت سول نیوکلیئر ڈیل پر اعتراض نہیں تاہم ہمارے ساتھ بھی ڈیل کر کے یکساں سلوک ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کا بھارت کے ساتھ یکطرفہ معاہدے سے دہشت گردی کیخلاف جنگ پر اثر پڑیگا۔ امریکہ بھارت معاہدے سے 18 کروڑ پاکستانیوں میں بدگمانی پھیلے گی۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ امریکہ، بھارت معاہدے سے متعلق پارلیمنٹ میں بات کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے نقصان کا سامنا ہے۔ ہمارے دور میں سلالہ کا واقعہ ہوا تو ہم نے شمسی ائر بیس کو بند کر دیا۔ موجودہ حکومت اہم معاملات میں واضح موقف اختیار کرے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی فرینڈلی اپوزیشن نہیں بلکہ مضبوط پارلیمنٹ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ آئندہ انتخابات شفاف بنانے کے لئے اصلاحات یہی پارلیمنٹ کریگی۔ پارٹی کے اندر اختلافات نہیں البتہ اختلاف رائے بڑی جماعتوں میں ضرور ہوتا ہے۔ دریں اثناءپیپلز پارٹی اوورسیز کے وفد سے گفتگو میں ےوسف رضا گےلانی نے مسئلہ کشمےر کو اےک بےن الاقوامی اےشو قرار دےتے ہوئے کہا کہ کشمےر کی آزادی اےشےا کےلئے اےک اہم پےشرفت ہو گی اور اس سے ایشیائی ممالک اپنی جنگی حالت سے نکل کر آزادی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے۔ مسئلہ کشمےر کئی سالوں سے لٹکا ہوا ہے اور جس کے باعث نہ صرف اےشےا کے اندر بلکہ پوری دنےا کے اندر اےک بے چےنی افراتفری اور بدامنی پھےلی ہوئی ہے۔ اوورسےز کشمےری ،پاکستانی مسئلہ کشمےر کو اجاگر کرنے مےں اہم رول ادا کر رہے ہےں۔اوورسےز کشمےری پاکستان اور کشمےر کے سفےر کی حےثےت رکھتے ہےں۔
یوسف رضا گیلانی