• news

22 ویں ترمیم لانے کےلئے جے یو آئی (ف) کا حکومت پر دباو ¿بڑھ گیا

لاہور / اوکاڑہ (آئی این پی) 22 ویں ترمیم لانے کے حوالے سے حکومت پر جمعیت علما اسلام (ف) کا دباو¿ بڑھ گیا، جے یو آئی (ف) نے سینٹ کا الیکشن حکومتی اتحاد کے پلیٹ فارم سے لڑنے کو 22ویں ترمیم سے مشروط کر دیا،حکومت 22ویں ترمیم لائے دینی جماعتیں اسکو مکمل سپورٹ کریں گی۔ جمعرات کو جے یو آئی (ف) کے ذرائع کے مطابق 21ویں ترمیم کی مخالفت کے باوجود حکومتی اتحاد میں رہنے والی جے یو آئی ف نے 21ویں ترمیم پر خاموشی اختیار کر لی ہے تاہم اس نے حکومت پر دباو¿ بڑھایا ہے 22ویں ترمیم خود حکومت لائے جس میں لسانیت اور علاقائیت سمیت ہر قسم کی قتل و غارتگری کو دہشت گردی کی تعریف میں لایا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف نے سینٹ کا الیکشن حکومتی اتحاد کے پلیٹ فارم سے لڑنے کو22ویں ترمیم کے لائے جانے سے مشروط کر دیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی ف کی طرف سے حکومت کو یہ بھی یقین دہانی کروا دی گئی ہے کہ حکومت22 ویں ترمیم لائے مذہبی جماعتیں اسے بھر پور سپورٹ کریں گی۔
جے یو آئی/دبا¶

ای پیپر-دی نیشن