جاپان، پاکستان میں سکیورٹی انتطامات، توانائی بچت کیلئے 1کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے دو معاہدے
اسلام آباد( صباح نےوز)جاپان پاکستان کو پورٹ قاسم کراچی پر سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے اور لاہور میں پانی کی فراہمی کے نظام میں توانائی کی بچت کیلئے ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا۔اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحق ڈار اور پاکستان میں جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتا کی موجودگی میں دو معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس تعاون کے ذریعے پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاری کے فروغ چاہتے ہیں جس کا وعدہ ان کے دورہ جاپان کے دوران کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں جدید سہولتوں سے آراستہ یاماہا موٹر سائیکل کے پلانٹ کے افتتاح ہمارے اقتصادی تعاون میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا۔جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپانی حکومت 2015ءکیلئے ماحولیاتی مسائل سے متعلق ترقی پذیر ملکوں کو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کیلئے پرعزم ہے۔
جاپان / پاکستان