• news

ایم کیو ایم کے کارکن کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ، وزیر اطلاعات اور آئی جی کو نوٹس جاری کر دیئے

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن کی مبینہ پولیس تشدد سے ہلاکت کیخلاف دائر درخواست پر وزیر اعلیٰ سندھ ‘ وزیر اطلاعات اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کر دئیے۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن سید فرازعالم کی ہلاکت کےخلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں مقتول فراز عالم کے اہلخانہ نے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فرازعالم کو پولیس حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی، حکومتی دعوﺅں کے باوجود اب تک تحقیقات کےلئے عدالتی کمشن تشکیل نہیں دیا گیا، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ حکومت کو جوڈیشل کمشن کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیا جائے، ملوث افسران کو نوکری سے برخاست کیا جائے اور لواحقین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
ایم کیو ایم/کارکن

ای پیپر-دی نیشن