• news

چیچہ وطنی: ماں کی وفات کا صدمہ بیٹا بھی دم توڑ گیا

چیچہ وطنی (نامہ نگار) ماں کا جنازہ اُٹھنے سے قبل آخری دیدار کے دوران صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے بیٹا بھی دم توڑ گیا۔ محلہ محمد آباد وارڈ نمبر 18کے ریٹائرڈ سکو ل ٹیچر محمد ریاض کی والدہ انتقال کر گئی۔ ظہرکے بعد نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے گھر سے میت اُٹھانے سے قبل عزیزواقارب کے ہمراہ ماں کے آخری دیدار کے دوران صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے اس کا بیٹا ریاض بھی دم توڑ گیا۔ بعد ازاںآہوں اور سسکیوں میں جب گھر سے ماں بیٹے کے جنازے اٹھائے گئے تو وہاں موجو د ہر آنکھ اشکبار تھی۔ نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بیٹا بھی دم توڑ گیا

ای پیپر-دی نیشن