شریف برادران کو باہر بھیجنے میں ناکامی پر شیخ رشید اور طاہر القادری کو سعودیہ میں گلے ملنا پڑا: حافظ حسین احمد
اوکاڑہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام (ف )کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ شیخ رشید اور ڈاکٹر طاہر القادری شریف برادران کو دوبارہ سعودی عرب پہنچا کر پاکستان میں گلے ملنا چاہتے تھے، ناکامی پر دونوں سعودی عرب پہنچ کر ایک دوسرے کے گلے ملے، ویسے شیخ رشید ہر کسی کے ’’گلے پڑتے‘‘ ہیں۔