سپریم کورٹ: مظفر گڑھ میں ضلع کونسل کو تحفتاً ملنے والی 10 ہزار ایکڑ زمین سے آمدن کی تفصیل طلب
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے مظفرگڑھ میں مقامی جاگیردارکی جانب سے ضلع کونسل کو تحفتًا دی جانے والی دس ہزارایکڑ اراضی سے حاصل آمدن کے درست استعمال کے حوالے سے دائر دو عشرے پرانے مقدمہ میں محکمہ ریونیو سے ایک ماہ کے اندر جائیداد اورآمدن کی مکمل تفصیل طلب کر لی ہے۔