• news

نیا گورنر کون ہو گا؟ سعود مجید ہارٹ فیورٹ جعفر اقبال، ظفرالحق، ذکیہ شاہ نواز‘ پرویز ملک بھی زیرغور‘رانا ثنا ڈارک ہارس ثابت ہو سکتے ہیں

لاہور، رحیم یار خان (خصوصی رپورٹر+ نامہ نگار) چودھری محمد سرور کے گورنر پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہوتے ہی یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ نیا گورنر پنجاب کون ہو گا؟ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے ذرائع بہاولپور کے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی، یوتھ ونگ کے رہنما اور ان دنوں حمزہ شہباز شریف کی سربراہی میں قائم پبلک ویلفیئر یونٹ میں جنوبی پنجاب کی ڈویژنوں کے انچارج سعود مجید کو ہارٹ فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔ ان کے علاوہ جنوبی پنجاب سے سینٹر چودھری جعفر اقبال کا نام بھی لیا جا رہا ہے جوکہ مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر ہیں۔ پرائیویٹائزیشن کمشن کے چیئرمین محمد زبیر کا نام بھی زیرغور بتایا جاتا ہے۔ پہلی خاتون گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ ہوا تو نزہت صادق اور بیگم ذکیہ شاہنواز میں سے کوئی ہوں گی جبکہ رانا ثناءاللہ خان ڈارک ہارس ثابت ہو سکتے ہیں۔ پرویز ملک کا نام بھی زیرغور ہے۔ رحیم یار خان سے نامہ نگار کے مطابق چودھری جعفر اقبال کو مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے انہیں چند روز قبل اس وقت ہی گرین سگنل دے دیا گیا تھا۔ صباح نیوز کے مطابق وزیراعظم نے مشاورت مکمل کر لی۔ پانچ ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جن میں راجہ ظفر الحق، سعود مجید، چودھری جعفر اقبال، پرویز ملک اور ذکیہ شاہنواز کے نام شامل ہیں۔

 نیا گورنر پنجاب کون

ای پیپر-دی نیشن