• news

محمد عامر کو لاہور کی ٹیم میں شامل کرینگے : خواجہ ندیم احمد

لاہور(نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو لاہور کی ٹیم میں شامل کرینگے۔ انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی ہے تو ہم انہیں ہر لحاظ سے سپورٹ کیں گے اور انہیں فارم اور فٹنس ثابت کرنے پر لاہور کی طرف سے کھیلنے کا موقع فراہم کریں گے۔ خواجہ ندیم احمد کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں محمد عامر سے بات ہو چکی ہے وہ بھی لاہور ریجن کی طرف سے کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن