ڈیوس کپ ٹائی : قومی 4 رکنی ٹیم کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے مارچ میں کویت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی مقابلے کےلئے چار رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرائلز میں عابد علی اکبر اور احمد چودھری کو منتخب کیا گیا جبکہ پاکستانی نمبر ون عقیل خان اور اے ٹی پی کھلاڑی اعصام الحق کو بغیر ٹرائلز کے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ پاکستان اور کویت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی مقابلہ 4 سے 6 مارچ تک سری لنکا میں منعقد ہوگا۔
رشید ملک کو ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان ٹیم کا نان پلینگ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔