• news

پاکستان کے ٹی وی ڈرامے دنیا بھر میں پسند کئے جاتے ہیں : ماریہ واسطی

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹی وی ڈرامے دنیا بھر میں پسند کئے جاتے ہیں ۔پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ اب ترقی کر رہا ہے۔ ماضی میں صرف ایک ٹی وی چینل پی ٹی وی تھا جس پر ڈرامے چلتے تھے اب پی ٹی وی کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی بے شمار ٹی وی چینلز پر ڈرامے چل رہے ہیں اور لوگ انہیں پسند کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سنجیدہ کردار اچھے لگتے ہیں۔ ٹیلی فلم ’’کلو‘‘ میں میرا کردار سنجیدہ تھا۔ یہ ٹیلی فلم لوگوں نے پسند کی۔ اچھی فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں‘ کراچی میں اچھے موضوعات پر فلمیں بن رہی ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات جلد بہتر ہو جائیں گے۔ آج کل میرا ڈرامہ ملکہ عالیہ چل رہا ہے۔ اس ڈرامے میں میری اداکاری پسند کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن