”پھر سے گیم اٹھا دیں “ پاکستان کرکٹ ٹیم کےلئے نیا گانا متعارف
لاہور ( این این آئی) کوک اسٹوڈیو نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ءکے حوالے سے پاکستانی ٹیم کے لئے نیا گانا متعارف کرادیا ۔”پھر سے گیم اٹھا دیں“نامی یہ گانا ریلیز کر دیا گیا ہے جس میںمتعدد گلوکاروں کی آوازوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ اسے 1992ءکے ورلڈکپ کے دوران پاکستانیوں کے جذبے کے نام کیا گیا، وہ پاکستان کی کرکٹ تاریخ کا وہ سنہرا لمحہ تھا جب گرین شرٹس نے پہلی بار ورلڈکپ ٹرافی کو اٹھایا تھا۔ عاطف اسلم، فیصل کپاڈیا، اسرار اور جمی خان کی آوازیں اس گانے کے لئے استعمال ہوئی ہیں جبکہ اس کی ویڈیوز میں متعدد فنکار جیسے آمنہ شیخ، عدنان صدیقی اور عدنان ملک سمیت دیگر جلوہ گر ہوئے ہیں۔یہ خیال رہے کہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 15فروری کو روایتی حریف ہندوستان کے خلاف کھیلے گا۔