آئی سی سی نے ورلڈکپ کی نئی آفیشل ایپ پیش کردی
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ریلائنس کمیونیکیشنز کے اشتراک نے ورلڈ کپ 2015 کی آفیشل ایپ پیش کر دی۔یہ ایپ گوگل پلے اور ایپ سٹور سے فری ڈاو¿ن لوڈ کی جا سکتی ہے۔مداح نئی ایپ کی مدد سے میگا ایونٹ پر انتہائی قریب سے نظر رکھ سکیں گے۔ایپ تخلیقی ڈیزائن کی وجہ سے سبھی کو پرجوش رکھے گی۔
اس کی مدد سے سبھی ایونٹ کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں گے۔مداح آئی سی سی ورلڈ کپ کی آفیشنل فینٹسی لیگ اور کوئز کھیلنے کے ساتھ ساتھ، آل ٹائم عظیم کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ کپ الیون ٹیم بھی بنا سکیں گے۔اسی طرح وہ اپنے سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر ورلڈ کپ کے سو تاریخی اور یادگار لمحات سے بھی محضوظ ہو پائیں گے۔ایپ یوزر کو آئی سی سی کے میڈیا سینٹر تک بھی رسائی دے گی تاکہ وہ لائیو سکور اور براہ راست کمنٹری کی مدد سے لائیو ایکشن دیکھ سکیں۔ایپ میں ویڈیو ہائی لائٹس کا بھی سیکشن موجود ہے، جہاں کسی بھی میچ کے انتہائی اہم لمحات دیکھے جا سکیں گے۔یہ سیکشن ان لوگوں کیلئے بہت مفید ہو گا جو کسی بھی وجہ سے میچ دیکھنے سے قاصر رہے۔اس سیکشن میں تمام آو¿ٹس، جادوائی لمحات، لمبی اننگز، بہترین آو¿ٹ اور میچ کے بعد پریس کانفرنس بھی شامل ہوں گی۔ایپ میں جب کوئی یوزر اپنی فیورٹ ٹیم منتخب کرے گا تو انہیں ایونٹ ختم ہونے تک ٹیم کی تازہ ترین خبریں اور اپ ڈیٹس دستیاب رہیں گی۔اس کے علاوہ ایپ آپ کوٹورنامنٹ کے تمام میچوں کے شیڈول ، نتائج اور تفصیلی اعدادو شمار بھی فراہم کرے گی۔آئی سی سی نے ورلڈ کپ پر تبصرہ کرنے کیلئے سابق لیجنڈ کھلاڑیوں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں جن کی آراء اور کالم اس ایپ کی زینت ہوں گے۔