میرپور: وزیراعظم آزاد کشمیر کی آمد پر شہریوں کا احتجاج ’’گو مجید گو‘‘ کے نعرے
میر پور (آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالمجید میر پہنچے تو مظاہرین نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مظاہرین نے ’’گو مجید گو‘‘ کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا وزیراعظم آزاد کشمیر نے انتخابات میں جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے اور میر پور کے مسائل ابھی تک جوں کے توں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا میرپور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔
میر پور/ احتجاج