• news

قائدآباد: ایس ایم ایس کر کے سکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے پر دسویں کا طالب علم گرفتار

قائدآباد (نامہ نگار)طالب علم نے سکول کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی پر مبنی ایس ایم ایس کر کے سکولوں کے طلباء علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، طلباء  نے دہشت گردوں کے ڈر سے آیت الکرسی کا ورد شروع کر دیا، مقامی پولیس سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ مقامی ایس ایچ او بھاری نفری لے کر سکول میں پہنچ گئے،  گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول رکھلہ منڈی کے دسویں کلاس کے طالب علم قیصر ولد محمد خان قوم ٹھیٹھیا سکنہ گولے والی نے ساتویں کلاس کے طالب علم عبدالاسلام کو دوران کلاس نامعلوم نمبر سے موبائل نمبر پر سکول کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی کا میرا پیغام ہے دہشت گرد رکھلہ منڈی میں بوائز ہائر سیکنڈری سکول کو بم سے اڑا دیا جائے، میسج ملنے کی صورت میں طالب علم نے پرنسپل محمد رمضان کو میسج دکھا کر آگاہ کیا جس پر مذکورہ پرنسپل نے انتظامیہ پولیس اور ای ڈی او ایجوکیشن کو فوری آگاہ کیا، مقامی پولیس سٹیشن قائدآباد کے ایس ایچ او شیخ کامران ظہور پولیس ٹیم کی بھاری نفری لے کر سکول میں موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے سکیورٹی کے فول پروف فوری اقدامات کئے اور سکیورٹی اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایات کیں۔ پولیس نے نامعلوم نمبر کی تحقیق کر کے قیصر ٹھیٹھیا کو فوری حراست میں لے لیا وہ دسویں کلاس کا طالب علم تھا، پولیس نے قیصر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن