• news

بل دینے والے کو ہی بجلی ملے گی: عابد شیر علی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جو بل دے گا بجلی اسے ملے گی۔کراچی میں ایل این جی ٹرمینل تیار کر لیا ہے، 1500 سے 1800 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کرینگے۔ ایل این جی آنے سے بجلی کی پیداوار مزید بڑھے گی۔ بجلی کی ٹرانسمشن لائنوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم کی طرف سے خیرسگالی کا پیکیج لے کر آیا ہوں، شہری علاقوں میں 6 سے 8 جبکہ دیہی علاقوں میں 8 سے 9 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن